Karachi Neighborhood Improvement Project

ENGLISH   |   URDU   |   SINDHI

کراچی نیبرہڈ امپروو منٹ پراجیکٹ

ENGLISH   |   URDU   |   SINDHI

کراچی نیبرہڈ امپروو منٹ پراجیکٹ

پراجیکٹ کے بارے میں

:منصوبہ کا پس منظر

صوبہ سندھ میں کراچی اقتصادی اور آبادی کے لحاظ سے بھاری اکثریت رکھتا ھے۔کراچی ملک کا معاشی حب ہے، نیشنل جی ڈی پی میں کراچی کا 15 فیصد تک حصہ ہوتا ہے۔شہر کی آبادی جو کہ ۱۹۹۸ میں ۱کروڑ۱۳لاکھ تھی وہ اب تقریباً۲کروڑ۴۰لاکھ ہے، جن میں زیادہ تعداد ھجرت کر کہ آنے والوں کی ھے ۔جس کی وجہ سے شہر کی ثقافتی سر گرمیاں بھی تبدیل ہوئی ہیںاور زیادہ اثر شہر کی سیاست اور عام عوام پر بھی ہوا ہے۔۲۰۱۵ – ۲۰۱۶ میں عالمی بینک نے کراچی سٹی ڈائیگونسٹک (کے۔سی۔ڈی۔) بنایا جس نے شہر کی معاشی،رہائشی اور بنیادی شھری سہولیات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں۔ (کے۔سی۔ڈی۔)کی مدد سے شہرکے چیلینجز سے نمٹنے اور مسائل کے لئے ایک جائزہ لیا گیا اور اور (کے۔سی۔ڈی۔) سے یہ بات سامنے آئی کہ شہر میں کہا ں کہاں مثائل ہیں اور اندازاً کتنے روپے کی لاگت آئے گی۔ (کے۔سی۔ڈی۔) سے جو نتائیج سامنے آئے اس کی تصدیق شہر کے بہت سے اسٹیک ہولڈرز نے کی، جن میں سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی ،علماء، پرائیویٹ سیکٹر اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ان حضرات نے شہر کی بہتری کے لئے مزید بہتراور دیرپا اقدامات کرنے پر زور دیا۔ (کے۔سی۔ڈی۔) نے تجویز دی کہ ان مسائل کو شہر کی پیچیدہ سیاست اور تمام حضرات کی منظوری کے تحت سامنے لایا جائے۔اس تناظر میں کراچی شہر کو مزید ترقی یافتہ اور شاندار شہر بنانے کے لئے ایک منصوبہ کافی نہیں ہوگا۔شہر کے مثائل جو کہ (پالیسی کی بہتری، حکومتی اداروں کی بہتری اور انفرااسٹرکچر کی ضروریات) کی شکل میں ہیں اور عالمی بینک کا بھی ایک خاص عمل دخل ہے ، عالمی بینک کی مکمل اجاداری کے لئے ایک پالیسی ترتیب دے دی گئی ہے جو کہ حکومت کی منظوری کے بعد عمل میں لائ گئ ہے۔اسی لئے تجویز کردہ پروجیکٹ ایک نہایت اہم موڑ ہوگا شہر کی بہتری کے لئے اور بہترین شراکت داری کی بدولت سر انجام پائے گا۔

:پراجیکٹ کا مقصد

کراچی کو مزید پر کشش،ترقی یافتہ اور رہنے کے قابل بنایا جاۓ۔

:پراجیکٹ کی وضاحت

پاکستان کے لئے کراچی نیبرہڈ امپروو منٹ پراجیکٹ کا مقصد کراچی کے خاص علا قوں میں عوامی جگہوں کو بڑھانے اور شہر کی منتخب انتظامی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے ہے. یہ منصوبہ تین اجزاء پر مشتمل ہے ۔

عوامی جگہوں اور منتخب بستیوں میں نقل و حرکت کی بہتری –
بہتر شہری خدمات اور شہری صلاحیتوں کی ترقی میں مدد فراہم کرنا –
تکنیکی مد د اورعمل درآمد میں سپورٹ کرنا –

Close Menu