پہلا حصہ
منتخب شدہ علاقوں میں عوامی جگہ اور نقل و حرکت میں بہتری لانا
اس حصے کا مقصد عوامی خالی جگہوں کے تحفظ کو بڑھانے، پیدل چلنے والوں کے لے انتظامات کو بہتر بنانا اور ٹریفک کے قوانین کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔معیاری عوامی جگہیں کراچی کے شہریوں کی بنیادی ضرورت ہیں۔ یہ منصوبہ براہ راست شہریوں کی بہتر زندگی کی حمایت کرے گا جس میں کاروباری حضرات بھی ہیں، تفریحی علاقے فراہم کئے جائیں گے اور کمیونٹی کے اندر مسائل کے حل کے لئے کوشش کی جائی گی۔یہ منصوبہ موجودہ دور کے مطابق اپنے اندر عوامی جگہ اور نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لئے بین الاقوامی تکنیکی معیار کے مطابق ہوگا۔ یہ منصوبہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے مطالبات کومد نظر رکھتے ہوئے، انکی تجاویز کو شامل کرنے اور انکی مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ اس حصے کے تحت سرمایہ کاری تین علاقوں میں تقسیم کی جائے گی جن میں صدر ڈائون ٹائون ایریا ، ملیر اور کورنگی کے علاقے شا مل ہیں۔ تمام علاقوں پر سرکٹ کیمروں کے ذریعہ نظر رکھی جائے گی۔ ان علاقوں کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حکومت کی طرف سے مندرجہ ذیل معیار کے مطابق منتخب کیا گیا ہے.
- روشن امکانات کے حامل وہ علاقے جو اس منصوبے کے اندر آتے ہیں ان کو نمایاں کیا جائے
- عوامی جگہوں پر سرمایاکاری جس میں (بی.آر.ٹی.ایس.) اور دوسرے با اثر گروپوں کی طرف سے ثقافتی مقامات کی بہتری و ترقی شامل ہے۔
- غیرمتوقع منفی سماجی اور ماحولیاتی اثرات
- نسلی اور سیاسی توازن
- کم آمدنی اور پسماندہ جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں
عوامی جگہ پر کامیاب سرمایہ کاری کو شہر کی بہتری کے لئے اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ بہترین منصوبہ بندی کے نقطہ نظر کو یقینی بنایا جائے گا کہ منصوبہ کمیونٹی کی ضروریات کو پور کرے اور اس منصوبے کی تکمیل پرمقامی ملکیت کو مدد ملے جوکہ طویل استحکام کے لئے لازمی ہے۔اعلیٰ معیار کی عوامی جگہیں اور سڑکیں بنائی جائیں گی جو کہ عوام کی ضروریات کو پورا کریں گی۔ ہر علاقے میں اوراس علاقے کے حصے کے اندر منصوبوں کو منتخب کیا جائے گا او ر بُنیادی ساختہ نقطہ نظر کے ذریعے ڈیزائن کیا جائے گا۔ ان منصوبوں کے اسکریننگ معیار میں شامل ہیں
- خواتین، نوجوانوں، پیدل چلنے والوں اور بو ڑھے افرادکے لئے عوامی جگہ کے حصول میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
- ایک ساتھ صف بندی کے لئے مجموعی منصوبے کی ترقی کے مقاصد اور شہریوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے چلنا۔
- منصوبےکی تکمیل علاقے میں نظر آنے والے مثبت اثرات کے ساتھ
- اہم ماحولیاتی اور سماجی اثرات کے ساتھ اقتصادی وابستگی
متوقع فوائد
اس منصوبے کے تحت ماحولیاتی بہتری، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور معاشرتی انضمام کے عوامی جگہوں کے ذریعے عوام کی زندگی کی بہتر منصوبہ بندی کرنے کی امید ہے۔ یہ منصوبہ اب تک موجود ثقافتی، سماجی اور تفریحی صلاحیت کو بھی بہتر بنائے گا اورجو کہ ڈھانچے اورخالی جگہوں کے طور پرستعمال کرنے کے اور عوام کے خیالات کے مطابق بنایا جایا گا کہ جس میں ان کی بھرپور، قابل رسائی، محفوظ اور آرام دہ اور پرسکون ڈیزائن کی طرف اشارہ ہے۔ یہ منصوبہ عوامی مقامات کو اس طرح بنائے گا کہ بہتر عوامی سہولیات کو فروغ دیا جائے گا اور ان لوگوں کوبھی سہولت دے گا جو موٹر سائیکل کی بجائے فطری طور پر پیدل چلنے والے ہیں – راستے کی شناخت اور متعلقہ سڑکوں کے فرنیچر کی طرف سے دونوں کو سہولت فراہم کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ کثیر ثقافتی اورپبلک سروس کے ذریعہ مقرر کردہ تاریخی میراث میں شامل ہو جائے گا۔یہ منصوبہ عوامی خیالاتی ڈیزائن کے ذریعہ، ان صفات کو خوشحالی کے تجربات کے طور پر فراہم کرتا ہے کہ شہری بہتر زندگی اور ماحولیاتی مناسبت سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اور اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس منصوبہ میں ایسے اقدامات شامل ہوں گے کہ جس میں پیدل چلنے کے راستے ، سایہ دار درخت، ٹریفک کی نقل و حرکت اور پارکنگ کی خالی جگہیں فراہم کرنے کے لئے سڑکوں کی چوڑائی کو بہتر بنایا جائے گا اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھا جائے گا تاکہ عام عوام کو ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔